• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو نقصان پہنچنے کی باتیں حیرت انگیز ہے،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد جس طرح پاکستان کو نقصان پہنچنے کی باتیں کی جارہی ہیں وہ حیرت انگیز ہے، انہوں نے کہا کہ ناہلی کے بعد جس طرح اداروں پر الزام تراشی کی جارہی ہے اور ان کو مذاق بنایا جارہا ہے وہ حددرجہ افسوس ناک بات ہے،  انہوں نے کہا ملک کو کسی کے اقتدار سے محروم ہونے سے کوئی خطرہ نہیں ہے قوم ، افواج پاکستان اور محب وطن سیاست داں پاکستان کی حفاظت کے لئے ایک پیج پر ہیں،انہوں نے کہ قوم کسی کو بھی آئین سے62,63کی شق کو خاتمے کی اجازت نہیں دے گی اور اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔ 

تازہ ترین