• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف عدالتوں میں تعینات پراسیکیوٹرز کو قانون کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کی مختلف عدالتوں میں تعینات پراسیکیوٹرز کو اکتیس اگست تک قانون کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق 1996میں صوبے کی مختلف عدالتوں میں پراسیکیوٹرز کا تقرر کیا گیا۔

2008میں پراسیکیوٹرز کو سولیسٹر ڈیپارٹمنٹ سے الگ کرکے محکمہ قانون کے ماتحت کیا گیا۔ کئی سال گزر جانے کے باوجود ترقیاں نہیں دی جارہیں۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد صوبے بھر کے پراسیکیوٹرز کو اکتیس اگست تک قانون کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر پراسیکیوٹرز کو ترقیاں نا دی گئیں تو سیکرٹری قانون کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔

تازہ ترین