• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورتھ شیڈول لسٹ کا ازسرنو جائزہ، مرکزی مزارات کی سیکورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت ایپیکس فالو اپ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات دیئے گئے،آئی جی نے مفروراور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس پروگریس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اجلاس کو ہدایات دیں کہ ایسے تمام گرفتار ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ہر پندرہ روزہ رپورٹ برائے  ارسال کی جائے تاکہ پہلے مرحلے میں انسداد دہشت گردی عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے جانیوالے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے اقدامات کیئے جاسکیں،فورتھ شیڈول لسٹ کا از سرنو جائزہ، مرکزی مزارات کی سیکیورٹی مزید مئوثر، سی پیک وترقیاتی امورسے وابستہ یا سندھ میں آنیوالے چائینیز باشندوں، غیرملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس تناظر میں ممکنہ نفرت آمیز مواد،لٹریچرز کی تقسیم کو صوبائی سطح پر سختی سے روکا جائے اور اس فعل کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی کو ہر سطح پر ممکن بنایا جائے جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر بھی ہر سطح پرعمل درآمد کرایا جائے،انہوں نے تمام ڈی آئی جیزکواحکامات دیئے کہ فورتھ شیڈول لسٹ کا از سرنو جائزہ لیا جائے  ایس ایس پیز فورتھ شیڈولر افراد کو طلب کرکے بذات خود تفصیلات لیں جبکہ تمام ایس ایچ اوز متعلقہ فورتھ شیڈول لسٹ کے افراد کو ہر ہفتے تھانہ طلب کریں اور اگر کوئی اس حوالے سے تعاون نہیں کرتا تو اسکی رپورٹ سی ٹی ڈی کو دیں تاکہ انکے بینک اکاؤنٹ منجمد اور انکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے اقدامات کیئے جاسکیں، تمام ڈی آئی جیز جرائم میں ملوث عناصر ، گروہوں اورانکے سرپرستوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو ہر سطح پر تیز اور مؤثر اور مجموعی امور کو غیرجانبدارانہ بنائیں ،انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز صبح نو بجے بینکوں کا وزٹ کریں اور بینکوں کے اے ٹی ایم کے انر وآؤٹر سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کریں اور بینک انتظامیہ کو بینک سیکیورٹی مینول پر عمل درآمد کا پابند بنائیں تاکہ بینک رابریز کے انسدادی اقدامات کومذید بہتراور مؤثر بنایا جاسکے،انہوں نے پولیس کلنگز پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونیوالے اہلکاروں کے کیسز میں ابتک ہونیوالی تفتیشی پیش رفت کو مذید مؤثر اور مربوط بناتے ہوئے ملوث دہشت گردوں کی جلد گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین