• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر‘ پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے شریف برادران کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنسز دائر کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ترجمان فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب سپریم کورٹ کو کروائی گئی یقین دہانی سے فرار کی راہ تلاش کر رہا ہے۔

نیب نے عدالت عظمیٰ کو دس روز کے اندر حدیبیہ کیس کا ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی‘ اداروں خصاصاً نیب کے پاس قانون کے یکساں نفاذ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ کسی قسم کی سازش کی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع میں تاخیر نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس دائر ہونے سے پہلے شریف برادران ضمانت کروانے یا گرفتاری دینے کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 4 ستمبر تک ریفرنس دائر کرنے کی حتمی تاریخ ہے۔ چیئرمین نیب کے بارے میں پانامہ بنچ کی رائے واضح اور غیر مبہم ہے۔ قوم ان ریفرنسز کے حوالے سے کسی قسم کی چالاکی گوارا نہیں کرے گی۔

تازہ ترین