• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ نےعوامی تحریک کومال روڈپردھرنےسےروک دیا

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل)لاہور ہائیکورٹ نےعوامی تحریک کے مال روڈ پر دھر نے کے خلاف مال روڈ کے تاجر تنظیم کی درخواست پرسماعت کی اور عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا، عدالت نے آج دھرنے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ احتجاج شیڈو کے مطابق ہوگا۔سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے واضح کیا کہ مال روڈ پر دفعہ 144 کا نفاذ ہے  اور عدالت بھی مال روڈ احتجاج کے خلاف حکم دے چکی ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل نے یہ بھی بتایا کہ عوامی تحریک کی جانب سے ابھی تک احتجاج کے لیے کوئی باضابطہ درخواست نہیں دی ،اس لئےعوامی تحریک کو دھرنےسے روکاجائے۔عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ احتجاج کا مقام پنجاب اسمبلی سے  تبدیل کر کے استنبول  چوک کردیا گیا ہےجس پرعدالت نے  عوامی تحریک کے وکیل کو قیادت سے دھرنا بارے تفصیلی ہدایات لیکر   آج صبح پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

جس پر عدالت نے حکم دیا کہ قانون پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔درخواست پر سماعت  آج صبح نو بجے دوبارہ ہوگی۔  جبکہ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کی طرف سے دھرنا شیڈول کے مطابق ہوگا، عدالت نے کسی قسم کا کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا، ڈاکٹر طاہر القادری شہداء کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرنے جائینگے، احتجاج   آئین وقانون کے دائرہ کار میں ہوگا، دھرنے کا مقام مال روڈ ممنوعہ علاقہ سے باہر ہے، یہ بات انہوں نے گذشتہ روز انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی  عوامی تحریک کو استنبول چوک میں احتجاجی دھرنا دینے سے روک دیاہے۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ مخصوص ہے، احتجاجی دھرنا دینے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین