• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری خارجہ کا دورہ کابل ،افغان قیادت رہنمائوں سے مذاکراتی عمل پر مشاورت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےافغان ہم منصب کی دعوت پر منگل کے روزکابل کا ایک روزہ دورہ کیا اور افغان قیادت اور رہنماؤں سے مذاکراتی عمل پر مشاورت کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے چار ملکی مشاورتی گروپ کی دوبارہ فعالیت کے بارے میں بات کی ان کا دورہ اہم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےافغان ہم منصب کی دعوت پر منگل کے روزکابل کا ایک روزہ دورہ کیا، تہمینہ جنجوعہ کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ تھا ، اُن کے ہمراہ جانیوالوںمیں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام جن میں افغان ڈیسک کے سربراہ بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نےکابل میں بعض افغان رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں،ایک ایسے موقع پر جب امریکہ افغانستان میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کررہا ہے جس کا اعلان وہ عنقریب کرے گا، سیکرٹری خارجہ کا دورہ کابل انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے ، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ نےخواجہ آصف سے فون پر گفتگو کی تھی جس میں دیگر امورکے علاوہ افغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہواتھا،خواجہ آصف نے اپنے ہم منصب کو اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان پر عزم ہے اور اس ضمن میں تمام ممکنہ کوششیں کررہاہے،۔

تازہ ترین