• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد بن قاسم حزب المجاہدین کا نیا آپریشنل کمانڈر مقرر

 سری نگر(نیوز ایجنسیز)محمد بن قاسم کو حزب المجاہدین کا نیا آپریشنل کمانڈر مقرر کردیا گیا۔حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ محمد یاسین ایتو المعروف محمود غزنوی، انجینئر عرفان شیخ اور عمر مجید کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے لیکن آزادی کشمیر ان کے مقدس لہو کے طفیل مزید تقویت حاصل کرے گی اور ان کے خون کے ہر قطرے سے ہزاروں عسکریت پسند جنم لیں گے۔

سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران اور ان کے حواری برہان مظفر وانی کو شہید کرکے اس دھوکے میں مبتلا ہوگئے تھے کہ تحریک آزادی کشمیر کو وہ کمزور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن وقت نے یہ ثابت کیا کہ ہزاروں برہان سامنے آئے اور سینہ تان کے دشمن کی گولیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محمود غزنوی اور اس کے ساتھیوں کی شہادت بھی یہی پیغام دے گی۔

صلاح الدین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاعسکریت پسندوںکی شہادت میں بے ضمیر اور زرخریدایجنٹوں کا بڑا کردار ہے، وہ اپنے عبرت ناک انجام سے دوچار ہوکر رہیں گے۔

تازہ ترین