• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں نے جشن آزادی میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں واقع گاؤں میں 80 گھرانے آباد ہیں اور انہوں نے کسی بھی صورت بھارتی یوم آزادی کو منانے سے انکار کردیا، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس گاؤں میں 70 سال کے دوران کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔یہ گاؤں 1923 سے قائم ہیں مگر آج بھی یہ بجلی سے محروم ہے جبکہ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی جبکہ لوگوں کو ٹوائلٹ تک دستیاب نہیں۔

چوہدری پور نامی اس گاؤں میں متعدد افراد رہائش پذیر ہیں مگر ٹوائلٹ صرف چار ہیں اور رفع حاجت کے لیے کھیتوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ یہاں قریب واقع جنگلات رات کی تاریکی میں رہائشیوں کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں کیونکہ جنگلی جانور اس جگہ گھس آتے ہیں۔یہاں کے رہائشیوں نے بجلی لگوانے کے لیے متعلقہ حکام سے کئی بار رابطہ کیا مگر کچھ نہیں ہوسکا حالانکہ ارگرد کے 41 دیہات میں بجلی کی سہولت اب موجود ہے۔

تازہ ترین