• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن، گاڑی میں جھلس کر 6افراد کے جاں بحق ہونے کی ابتدائی رپورٹ مرتب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن میں گاڑی کے اندر جھلس کر 6افراد کے جاں بحق ہونے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی۔پولیس کے مطابق گاڑی کے فٹنس کی میعاد ختم ہو چکی تھی اور اسکا فٹنس سرٹیفیکیٹ سال 2016تک تھاجسکی تجدید نہیں کرائی گئی تھی۔

ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کے مطابق گرفتار ڈرائیور فہد نشے کا عادی ہے اور واقعہ سے دوروز قبل وہ گاڑی جمشید روڈ لیکر گیا تھا اور وہاں پر بھی سی این جی کا کوئی مسئلہ ہوا تھا تاہم اس نے پھر بھی گاڑی کو ٹھیک نہیں کرایا۔انہوں نے بتایا کہ فرانسک اور فائر بریگیڈ کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ بنائی جا سکے گی۔

تازہ ترین