• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں فیکٹری پر کریکر حملہ،خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر میں فیکٹری پر کریکر حملے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی حدود ملیر جعفر طیارمیں واقع پانی کے پلانٹ کی فیکٹری پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر کیاگیا،ذ رائع کے مطابق بھتہ خوروں نے فیکٹری انتظامیہ سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا اور 12 اگست کو ملزمان کی جانب سے فیکٹری پر فائرنگ بھی کی گئی تھی جسکا آئی جی سندھ کیجانب سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعہکی تحقیقات کا کہا تھا تاہم آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد بھی پولیس نے فیکٹری کو سیکیورٹی فراہم نہ کی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھتہ گینگ وار کے غفور چھوٹو گروپ کیجانب سے مانگا گیا تھا۔

تازہ ترین