• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ بحری دہشتگردی سینٹراورسیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کام کا آغاز

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر(MCTC) اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ان تقریبات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل عبدالعلیم بھی ان مواقع پر موجود تھے۔ انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر کے قیام کا مقصد اسپیشل آپریشن فورس (نیوی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستوں کو سمندر میں ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس سینٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی جن میں لائیو فائر شوٹ ہاؤ سز، نشانے بازی میں مہارت کی مشق کی سہولت ، شہری ماحول و زمینی حالات میں فوجی تربیت، کلوز کوارٹر کمبیٹ رینجز اورسیمولیٹرز وغیر ہ شامل ہیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی میں سیکنڈ فورس بٹالین کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا۔ سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین پاک میرینز کا ایک آپریشنل جزو ہے ۔

اس کے قیام کا مقصد کراچی بندرگاہ اور کراچی میں قائم حساس ساحلی تنصیبات کا تحفظ، دشمن کے زیر آب آپریشنز کو ناکام بنانا، امدادی کارروائیاں اور قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشنز کرنا ہے۔ پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز اورسیلرز کی ایک بڑی تعداد نے ان تقریبات میں شرکت کی۔

تازہ ترین