• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی نے متحدہ سے تعلق رکھنے والے گرفتار پولیس اہلکار کے ساتھیوں کی چھان بین کیلئے کراچی پولیس کو خط لکھ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے گرفتار پولیس اہلکار کے پولیس میں مزید ساتھیوں کی چھان بین کیلئے کراچی پولیس کو خط لکھ دیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اسکروٹنی کی درخواست ٹارگٹ کلر رضوان کے انکشافات پرکی گئی ہے جسے گذشتہ ماہ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ٹارگٹ کلر رضوان کراچی پولیس میں بحثیت کانسٹیبل ڈیوٹی انجام دے رہا تھا اور کراچی پولیس آفس میں تعینات تھا، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں سمیت دودرجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان ساوتھ افریقہ سیٹ اپ سے ہدایت لے کر کلنگ کرتے تھے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی منیر شیخ نے ٹارگٹ کلر رضوان کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ متحدہ قومی موؤمنٹ کے دور میں ہونے والی پولیس بھرتیوں کا ریکارڈ چیک کیاجائیگاتاہم انکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکے سیکٹر اور یونٹ سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے چھان بین کی جائیگی اور اس حوالے سے کراچی پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین