• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کا ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

 پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی نے19اگست کو مانسہرہ میں قوت کے مظاہرہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی  خیبر پختونخوا نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو شوکاز نوٹس دینے اور ان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا اجلاس صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں صوبائی نائب صدر سید ایوب شاہ،سابق صوبائی صدورسردار علی خان،بیرسٹر مسعود کو ثر،خانزادہ خان اور دوسرے قائدین نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 19اگست کے دورہ مانسہر ہ کو کامیاب بنانے کے حولے سے حکمت عملی تیار کی گئی جبکہ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،اجلاس میں پارٹی میں ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے والوں کو شوکازنوٹس دینے کا فیصلہ  کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اورجو بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کریگا اْن کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، اجلاس کے دوران صوبہ کے تمام ڈویثرنل اور ضلعی صدور کو ہدیات کی گئی کہ وہ  تنظیم سازی کا عمل 26اگست تک مکمل کریں ،اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے تمام ضلعی صدورکو ہدایت کی گئی کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کے کامیابی کے کئے بھر پور تیاری کریںجبکہ اجلاس میں صوبائی کونسل اور صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کیلئے ناموں کا اعلان کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں جو ملک کے پسے ہوئے طبقات غریبوں ،مزدورں ،کسانوں ،ہاریوں کی نمائندہ جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے فلاح و بہبود کے لئے دن رات سرگرعمل ہے۔

تازہ ترین