• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اےنےملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروٹوکول دینےپرپابندی لگا دی

‏کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اےنےملک بھر کےایئرپورٹس پرپروٹوکول دینےپرپابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹرامیگریشن نے ملک بھرکےایف آئی اےزونزکوخط لکھا ہے جسمیں ہدایات دی گئی ہیں کہ ایف آئی اے کا کوئی افسر کسی کاؤنٹر پرمسافرکوپروٹوکول دیتانہ پایاجائے،خط میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول دینےپرامیگریشن کےعملےکومعطل کردیاجائےگا جبکہ پروٹوکول دینےپرعملےاورشفٹ انچارج کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔خط کے مطابق بیرون ملک جانےوالےمسافروں کوہراساں کرنےپربھی کارروائی کی جائےگی،خط میں احکامات دیئے گئے ہیں کہ امیگریشن کاؤنٹرزکوسی سی ٹی وی کیمروں سےلازمی مانیٹرکیاجائے۔ذرائع کے مطابق پروٹوکول دینےپرپابندی وزارت داخلہ کےحکم پرلگائی گئی ہے۔

تازہ ترین