• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتا رہے گا ،بیگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جانا سخت قابل مذمت ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نفیس ذکریا نے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کی سخت مذمت کی اور کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو تمام عالمی فورموں پر اجاگر کرتا رہے گا۔

تازہ ترین