• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کی نگرانی شروع کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے این اے 120پر ضمنی انتخاب کی نگرانی شروع کردی،ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدیقینی، انتخابی اخراجات کو بھی مانیٹرکیا جائیگا،21پولنگ اسٹیشنز پر 50 بائیو میٹرک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی،ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفترمیں اہم اجلاس ہواجس کی سربراہی الیکشن کمیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن و مانیٹرنگ) برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد نعیم اکبر قاضی نے کی جس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ آفیسر ،مانیٹرنگ آفیسرز حلقہ این اے 120 اورمتعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کو صوبہ پنجاب کی آبادی اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں تعارفی بریفنگ دی،بعدازاں حلقہ این اے 120کے دیگر انتظامی امورکے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ انتخابی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، شکایات درج کرانے کےمراکز قائم کردیئےہیں۔

تازہ ترین