• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ڈینگی وباء پھیلنے کا معاملہ عدالت عالیہ تک پہنچ گیا

پشاور(نمائندہ جنگ)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخارمیں اضافے کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی گئی ہے سیف اللہ محب ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی جانے والی رٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ریپڈبس سروس کیلئے یونیورسٹی روڈ پرجگہ جگہ کھدائی کی گئی ہے جہاں جگہ جگہ پانی کھڑاہے اوریہ پانی کے ذخائرڈینگی کے مچھروں کے بہترین افزائش نسل کے مقامات بنے ہوئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اورتہکال اورآس پاس کے علاقوں میں سیکڑوں افراد ڈینگی سے متاثرہوچکے ہیں اور درجنوں افراد جاںبحق ہوچکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ان کیلئے کوئی سہولیات بھی میسرنہیں ہیں چند بسترمختص کررکھے ہیں جہاں ادویات بھی میسرنہیں جبکہ مختلف علاقوں میں سپرے تو کیا جا رہا ہے تاہم غیرمعیاری ادویات کے استعمال کے باعث اسپرے سے کوئی اثرنہیں پڑرہا ہے لہذاصوبائی حکومت اس جانب توجہ دے اور ڈینگی پرقابوپانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں پشاور ہائی کورٹ کادورکنی بنچ آئندہ چند روز میں رٹ کی سماعت کرے گا۔ 

تازہ ترین