• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی آئی کا اکتوبر میں بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرا چی میں تعینا ت عوامی جمہو ریہ چین کے قو نصل جنرل وینگ یو نے بدھ کو چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ نا ہید میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،اس مو قع پر چیئر پر سن ایس بی آئی نے قونصل جنرل کو چا ئنیز این ڈی آر سی کے ڈائریکٹر جنر ل سے ہو نیوالی اپنی ملا قا ت کی تفصیلا ت سے آگا ہ کر تے ہوئے بتا یا کہ سی پیک کے انفرا اسٹرکچر ڈیو لپمنٹ پرو گرا م کے ساتھ ساتھ ان چین اور پا کستا ن کے سر ما یہ کا رو ں کے ما بین صنعتی تعا ون کا فیز شرو ع ہو چکا ہے ۔

اس سلسلے میں چینی اور پا کستا نی سر ما یہ کا رکمپنیو ں کے ما بین تعلقا ت اور را بطو ں کو بڑھانے کے لئے سندھ بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ نے اس سال اکتو بر کی 17,18تا ریخ کو کرا چی میں بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس کے انعقا د کا فیصلہ کیا ہے یہ کا نفرنس سی پیک کے صنعتی تعا ون کو مہمیز دینے میں اہم کر دا ر ادا کرےگی ۔اس سلسلے میں اسپیشل اکنا مک زونز کے بارے میں رو ڈ شو کے ذر یعے بھی سر ما یہ کا ر ی کے مواقع کو اُجا گر کیا جا ئے گا ۔چیئر پر سن نے چینی قو نصل جنرل کو دھابے جی اسپیشل اکنا مک زون کے با ر ے میں بھی تفصیلا ت سے آگا ہ کیا ۔چینی قو نصل جنر ل نےبز نس انوسٹمنٹ کا نفرنس کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلا یا ۔

تازہ ترین