• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 288 پوائنٹس بڑھ گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج  ،حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث میں بدھ کو مارکیٹ میں تیزی رہی اور 100انڈیکس میں 288پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ۔ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 2.15 فیصد کم جبکہ57.55فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت ، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر  100 انڈیکس43779پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔

تاہم اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے توانائی ، اسٹیل ، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہو گئے ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر  100 انڈیکس 44331 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر  100 انڈیکس287.51 پوائنٹس اضافے سے 44186.96 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ بدھ کو مجموعی طو رپر 18 کروڑ 72 لاکھ 49 ہزار 60 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو منگل کے مقابلے میں 41 لاکھ 17 ہزار 560 شیئرز کم ہے ۔

مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 217 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 24 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 321 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 91 کھرب 78 ارب 54 کروڑ 89 لاکھ 94 ہزار 907 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین