• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیلئے مچھلی کی بر آمدات پرپابندی ختم کی جائے،تاجروفد،ضلعی چیئرمین گوادرسےملاقات

گوادر(نامہ نگار)ہمسایہ ملک ایران کے لئے  مچھلی کی برآمد ات پر سے پابندی ختم کی جائے۔پا بندی سے مچھلی کی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔یہ بات مچھلی کے بیو پا ریوں کے ایک وفد نےضلع کونسل گوادر کے چیئر مین بابو گلاب سے ان کے دفتر میں  ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔وفد نے قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے گوادر سے ہمسایہ ملک ایران میں مچھلی لیجانے پر پابندی کے حوالے سے اپنی تشو یش کااظہار کر تے ہوئے بتایا کہ مچھلی کی بر آمدات رکنے پر گوادر کے مقامی مچھلی صنعت پر منفی اثرات مر تب ہورہے ہیں۔ وفد نے چیئر مین سے مداخلت کی درخواست  کی جس پر چیئر مین نے اسے  ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

تازہ ترین