• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا،کمیونٹی رہنما

سلائو(اورنگزیب چوہدری)ملک پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے،یوم پاکستان پر ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے قومی اور اجتماعی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ملک پاکستان اللہ تعالی کا ہم سب پربہت بڑا احسان ہے۔

ان خیالات کا اظہار سلائو میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ڈے یوم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے آزادکشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض،راجہ محمد شبیر، لیڈر آف دی کونسل کونسلر سہیل منور ،میئر سلائو عشرت شاہ، کونسلر شاہدہ اکبر، کونسلر سرفراز کیانی،چوہدری ذوالفقار،بیرسٹر اظہرچوہان، چوہدری صدیق ،قاسم بابا ایڈووکیٹ،پروفیسر نذیر شال ،ذاکر کیانی ظفر ستّی ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد حسین سمیت و دیگر نے کیا۔رہنمائوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں بحیثیت قوم مل کر کام کرنا ہو گا۔حالات اور وقت اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ہمیں پاکستان کے مفادات کو اپنے ذاتی سیاسی مفادات پر ترجیح دینا ہو گی۔

تازہ ترین