• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام نے نوازشریف کی نااہلی مسترد کردی، پیر دلیر بادشاہ

برمنگھم( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) علما ومشائخ یوتھ ونگ برطانیہ/ یورپ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کرنے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام نے جبری نااہلی کو مسترد کردیاہے۔ اس لئے آمری ٹولہ اور ان کے حواریوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے، سید پیر دلیربادشاہ بخاری نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کی سیاست کی بجائے نوازشریف کی تعمیر وترقی کے وژن پر یقین رکھتے ہیں۔

آمری ٹولہ کی گود میں بیٹھ کر چور دروازے سے آنے والے پاکستان کو اسلامی سے عوامی جمہوریہ بنانے کے عالمی ایجندے کی تکمیل کررہے ہیں۔ پاکستانی عوام گندی زبان اور خواتین کو حراساں کرنے والے کرپٹ ٹولہ سے مایوس ہوچکی ہے۔ پیر سید دلیر بادشاہ نے کہا کہ نوازشریف آج بھی عوامی مقبولیت رکھتے ہیں  کروڑوں  محبان وطن ان کے ہمراہ ہیں۔

تازہ ترین