• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم سٹی کونسل کے خلاف سمال ہیتھ پارک کے باہر مظاہرہ

برمنگھم (نمائندگان جنگ) برمنگھم سٹی کونسل کے ربش کولیکشن ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے شہر بھر میں کوڑا کرکٹ اور کچرے کے ڈھیر لگ جانے کے خلاف لب ڈیم کے ترجمان راجہ شوکت خان کی کال پر سول سوسائٹی نے سمال ہیتھ یارک کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ، کتبے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے برمنگھم سٹی کونسل انتظامیہ کے خلاف شدید نعری بازی کرتے ہوئے کونسل ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کیا جبکہ اس موقع پر مظاہرین سے میزبان سابق کونسلر راجہ شوکت علی خان، محمد غالب، حاجی نائب مغل، سابق کونسلر محمد سعید، مرزا فیصل محمود، بابر باز، راجہ قیوم، شریف مغل، سابق پارلیمانی امیدوار شہزاد اقبال مغل، علامہ رفیق چشتی، جاوید اقبال، غضنفر محمود اور دیگر مختلف رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

راجہ شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی برمنگھم شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ہڑتال کے باوجود بھی کونسل ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم میں کوڑا کرکٹ، گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ جانے سے جہاں بیماریاں پھیل رہی ہیں وہی بدبو پھیلنے سے ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کونسل ٹیکس واپس کیا جائے۔

تازہ ترین