• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اقوام متحدہ کی توجہ دلائے، فاروق بیگ

جرمنی(پ ر) تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے مرکزی رہنما فاروق بیگ نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے کشمیری عوام کو یہ موقع نہیں دیا گیا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ برہمن میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں کشمیری بھارت کے مظالم کا شکار ہیں عالمی امن اور انصاف کے علمبرداروں کی مسلسل خاموشی سے بھارت کی دہشت گردی میں اضافہ ہوتا جارہا گزشتہ ماہ 33 نہتے کشمیریوں کوشہید کیا گیا اور بھارت کے ناپاک عزائم کو تقویت مل رہی ہے مگر پاکستان کے اندر بھی اس وقت خاموشی چھائی ہوئی ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر کے حالات یہ تقاضا کر رہے ہیں پاکستان اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل کے مستقل ممالک کو بھارتی ظلم اور دہشت گردی پر توجہ دلائے۔

پاکستان کے اندرونی حالات اور بحران کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر توجہ مرکوز نہیں ہے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں نے مسلسل عدم استحکام کی صورت حال پیدا کر رکھی ہے کشمیری عوام نے ان مشکل اور نا مساعد حالات میں بھی قربانیاں رقم کر رہے جب تک عالمی برادی مداخلت نہیں کرتی بھارت مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرے گا۔ فاروق بیگ نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کاجشن اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک سارا کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا حکومت پاکستان ایک فریق اور وکیل کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے، اور کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ تقریب سے مختلف کشمیری اور پاکستانی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین