• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری کمیونٹی کا یوم سیاہ پر ایفل ٹاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیرس(رضا چوہدری)فرانس میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منایااور پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر چوہدری سلطان محمود اور معروف کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نےکی، اس موقع پر چوہدری سلطان محمود ، چوہدری پرویز،زاہد ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔مظاہرین مسلسل دو گھنٹے آزادی کشمیر کے حق میں اور بھاری افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین کتبے اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرے میں شرکت کی۔بعد ازں جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جدوجہد آزاد ری کی آزادی تک جاری رہےگی اور کشمیر ی عوامی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ہماری منزل نزدیک ہے ہم عالمی دنیا سے مطالبہ کررہے ہیں کہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم بند کرائے جائیں رہنمائوں نےمغربی ممالک کی دوہری پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم خواتین کی بے حرمتی اور بچوں کو ٹارگٹ کرنے کے واقعات نظر نہیں آتے اور مداخلت کرنے کی بجائے بھارت سے تجارت کو ترجیح دیتے ہیں ۔

تازہ ترین