• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مغربی تہذیب اور ہندوکلچر کو فروغ دینے کے لئے نہیں بناتھا

والسال (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل والسال کے چیئرمین سعید الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان پر مغربی تہذیب اور ہندو کلچر مسلط ہوتا ہے اور سرکاری طور پر اس کی سرپرستی کی جاتی ہے جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا گیا تھا اس پر اگر حکمران عمل نہیں کریں گے تو پھر عوام کو کیسے سمجھایا جائے گا کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد صرف یہ نہیں تھا کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نماز، روزے اور حج کی اجازت نہیں، اس لئے الگ وطن بنایا جائے، مقصد یہ تھا مسلمانوں اپنا نظام، تہذیب، لباس، زبان اور طریقہ زندگی نظر آئے جو یوم پاکستان کی محفلوں میں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ رقص و موسیقی کی محفلیں اور عریاں لباس کو پاکستان کے کلچر کے طور پیش کیا جاتا ہے۔ یہ سارا کچھ مغرب اور ہندو تہذیب کا حصہ ہے۔

پاکستان جو اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا وہ کہاں ہے، لاکھوں کی قربانیاں دینے کے کیا یہی مقاصد تھے کہ ہم ہندوئوں کی طرح زندگی بسر کریں۔ سعیدالرحمٰن نے کہا آج مسلمانوں کی ایک نشانی بھی نظر نہیں آتی پاکستان پر مسلط حکمران ذہنی طور پر غلام ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان بنانے والوں میں شامل نہیں تھے ان کے آبائو اجداد نے جاگیریں حاصل کرکے مسلمانوں کو غلام رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور آج ان کی اولادیں اسی راستے پر چل رہی ہیں اور بانی پاکستان کے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف اور پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین