• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال عوامی ریفرنڈم ہے، ملک مظہر

سلائو (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن سلائو کے صدر ملک مظہرنے کہا سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا عوام نے فقید المثال استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی ہے،یہ عوامی ریفرنڈم ہے ۔اسلام آباد سے لاہور تک لاکھوں عوام نے میاں محمد نواز شریف پر جس اعتماد اور پر جوش اور محبت کا اظہار کیا ہے اُس میں غیر جمہوری قوتوں کے لئے واضع پیغام ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے منتخب وزیر اعظم کے خلاف کی جانے والی مہم جوئی کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے اوریہ سلسلہ اَب ہمیشہ کے لئے بند ہو جانا چاہئے، ملکی ترقی اور استحکام کے لئے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کا عہد کرنا چاہئے منتخب حکومت اور سول اتھارٹی کے کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا یہ سلسلہ اگر ختم نہ ہوا تو ملک کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ملکی ترقی ‘خوشحالی اور سلامتی کے لئے پاکستان کے کروڑوں عوام کے حق حاکمیت کو تسلیم کرنے میں ہی راہ نجات ہے ۔

تازہ ترین