• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) چوہدری محمد شریف گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم میاں محمد بخش سوسائٹی کے صدر و ممتاز سماجی شخصیت بابو محمد صدیق چوہدری کے بڑے بھائی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میر پور کے صدر چوہدری محمد شبیر شریف ایڈووکیٹ کے والد محترم تھے۔ چوہدری محمد شریف مرحوم کا جسد خاکی جمعرات کے روز بریڈ فورڈ سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے گا جبکہ نماز جنازہ اور تدفین جمعہ کے روز ان کے آبائی گاؤں چیچنیاں میں ہوگی۔ کمیونٹی رہنمائوں نے چوہدری محمد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےدعا کی۔ اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے مرحوم نمائندہ جنگ آکسفورڈ نظم محمود کے ماموں تھے، نمائندگان روزنامہ جنگ نے نظم محمود سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تازہ ترین