• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی کشیدگی ،چینی ٹیلی کام کمپنی نے بھارتی ملازمین کو فارغ کردیا

بیجنگ (این این آئی،جنگ نیوز )چین کی  ٹیلی کام کمپنی نے تہران اوردوحا میں بھارتی شہریوں کو ملازمت سے فارغ کردیا، بھارتی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس تصدیق نہیں کی گئی ،بین الاقوامی ذرائع کے مطابق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کے بھارتی ملازمین کو فوری نکال جانے کے احکامات موصول ہوئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں بھی بھارتی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے فوری طورپر فارغ کردیا گیا ،ایران اورقطر میں چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین کونکالے جانے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے نکالنے کی اطلاعات ہیں ،۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی ملاز مین نے چینی کمپنی سے برطرفی کا رونا پیٹنا شروع کردیا ہے مگر وجہ نہیں بتائی،دوسری طرف بھارت نے شہری معلومات کے چوری ہونے کےخدشات پر بھارت نے چین سے الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  سے متعلق برآمدات  کا جائزہ لینا شروع کر دیا،ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کو خدشہ ہے چینی کمپنیوں کے موبائل فونز کے ذر یعے بھارتی شہریوں کا ڈیٹاچو ری کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین