• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن، پولیس کا کریک ڈائون32 مشتبہ منشیات فروش ہلاک  

منیلا (جنگ نیوز) فلپائن کے شمالی صوبے بولاکھان میں انسداد منشیات مہم کے دوران ایک ہی دن میں 32 مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فلپائن کے صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے منشیات کے مشتبہ اسمگلروں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہر روز ہی 32اسمگلروں کو ہلاک کرنا چاہیے۔

فلپائنی پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ رومیو ایم کرامات جونیئر کے مطابق گزشتہ روز بولاکھان میں انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں کی جانے والی پولیس کی 66 کارروائیوں میں 32 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ 107 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے منشیات کے علاوہ آتشیں اسلحہ، گرینیڈ اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں جاری انسداد منشیات مہم کے دوران اب تک 3200 مشتبہ منشیات فروش ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین