• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویزوں پر جاپان بھجوانے کا کاروبار، وزیر داخلہ کا نوٹس، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی

ٹوکیو ، جاپان (نمائندہ جنگ،عرفان صدیقی) گزشتہ دنوں جعلی ویزوں پر جاپان بھجوانے والے گروہ کے حوالے سے روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آئے کو تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں ہیں جسکے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور کی سربراہی میں ٹیم نے نہ صرف ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث گروہ کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے جاپان میں بھی رابطے کیے گئے۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے امیگریشن کے افسران کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

تازہ ترین