• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوجا (جنگ نیوز) نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں دہرے خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 28افراد ہلاک ہو گئے۔ بوکوحرام کے دو مشتبہ شدت پسندوں نے میدو گوری شہر میں ایک مارکیٹ کے قریب واقع مہاجرین کے کیمپ پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا، حکام کے مطابق حملے میں 82 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مشتبہ طور پر شدت پسند گروپ بوکوحرام کے دو خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ مارکیٹ کے قریب ہی واقع مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔ بوکوحرام کی طرف سے گزشتہ دو ماہ کے دوران نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین