• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستانی مریضوں ‘رشتہ داروںکو 500ویزے جاری کرنے کے انتظامات کرلئے

لاہور (خالد محمود خالد)بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے پاکستانی عوام کے زیر التو ا میڈیکل ویزوں کے اجرا کے اعلان کے بعداسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے نے تقریباً پانچ سو ویزے جاری کرنے کا انتظام کر لیا ہے۔ بھارتی سفارتخانے کے ترجمان نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران میڈیکل ویزوں کے حوالے سے ایک سو سے زائد مریضوں کی درخواستیں وصول ہوئیں جن کے ساتھ ان مریضوں کے تقریباً چار سو عزیز و اقارب کو بھی وزیر خارجہ کی ہدایات کی روشنی میں فوری طور پر ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین