• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

با شعور تاجر طبقہ 19اگست کی ہڑتال کو مسترد کر دیگا ‘امر الدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کا اجلاس ہوا جس میں صدر امر الدین آغا ٹکری عبدالحمید بنگلزئی حاجی امیر محمد اچکزئی محمد ولی ہوتک شاہ جہاں بڑیچ رحمت آغا عمران شاہ آغا ظہور سمالانی سید محمد کاکڑ حبیب اللہ آغا عبید اللہ کاکڑ کشور کمار اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر امر الدین آغا اور ٹکری عبدالحمید بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کی کافی حد تک خوبصورتی بحال کی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے لیاقت بازار جناح روڈ قندہاری بازار مسجد روڈ و ملحقہ گلیو ںمیں دکانداروں کی مشاورت سے دوبارہ نالیاں تعمیر کی جا رہی ہے لیکن بعض مفاد پرست ٹولہ تجاوزات کیخلاف مہم کی آڑ میں اپنی سیاست چمکا رہا ہے با شعور تاجر طبقہ 19اگست کی ہڑتال کو مسترد کر دیگا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت اقدامات کی حمایت کی ہے تاجر وں کے مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کیا کہ زبردستی ہڑتال کرنے والے نام نہاد عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین