• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیس اگست کو تاجر برادری ہڑتال نہیں کریگی، رحیم آغا

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) 19اگست کو کوئی ہڑتال نہیں ہوگی تاجر برادری اپنا کاروبار جاری رکھے ہڑتال کی کال دینے والوں کا اس میں اپنا مفاد ہے ان کا تاجروں سے کوئی سروکار نہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر رحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصرالدین کاکڑ ملک محی الدین لہڑی حاجی موسیٰ خان ترین حاجی فاروق شاہوانی ملک اکرم بنگلزئی سید شہاب الدین آغا حاجی عطاء اللہ اچکزئی سردار ولی سید حیدر آغا غلام مہدی ہزارہ محمد حسین ہزارہ حافظ لیاقت علی افتخار حسین علی احمد قمبرانی میر اکرم بنگلزئی نصراللہ شاہوانی حاجی اسلم ترین حاجی حیات خان ترین ودیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص یا گروہ کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ ذاتی فائدے اور ذاتی مقاصد کیلئے تاجروں کا نام استعمال کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ پر جھوٹے الزامات لگائیں اس وقت کوئٹہ شہر کے مین وسط لیاقت بازار میں خوبصورت فٹ پاتھ اور کشادہ نالیاں بن رہی ہیں جو تیس سال بعد کوئٹہ کے مین بازار میں ترقیاتی کام ہورہا ہے لیکن بعض عناصر ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ کو بلیک میل کرکے تاجروں کے نام پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں تاجر برادری ہڑتال نہیں کریگی۔

تازہ ترین