• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج کالونی وارڈ نمبر24میں آبنوشی کا مسئلہ حل کیا جائے،ڈاکٹر محمد قسیم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کلی کالج کالونی وارڈ نمبر24 کی واٹر سپلائی سکیم کئی دنوں سے خراب ہے پانی ناپید اور علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہیں جمعیت علماء اسلام کے میونسپل کارپوریشن کے کونسلران ڈاکٹر محمد قسیم ترین، عبداللہ کاکڑ، مولوی عبداللہ، جہان شاہ کاکڑ، مفتی محمد نعمان، حاجی عبدالعلی کاکڑ، ملک بشیر خان ترین، مولوی شمس اللہ، حاجی حزب اللہ، حاجی روزی خان کاکڑ، عبدالمناف عرف محبوب عالم، مولوی حمد اللہ، نور اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ کافی عرصے سے کالج کالونی کے مکین ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے پانی کابندوبست کررہے ہیں صوبائی وزیر پی ایچ ای سیکرٹری پی ایچ ای، ضلعی آفیسر اس اہم مسئلہ کے حل کیلئےاقدامات کریں بصورت دیگر علاقے کے عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین