• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحجرہ المنائی پاکستان کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الحجرہ المنائی پاکستان کے سربراہ شہا ب الدین،قدرت اللہ اور معصوم خان مری نے کہا ہے کہ الحجرہ ریزیڈیشنل اسکول و کالج محمد علی جناح کیمپس زیارت میں تمام اضلاع سے میرٹ کی بنیاد پر دو بچوں کا انتخاب کرکے ان کے تمام تعلیمی و اقامتی اخراجات ادارہ برداشت کررہا ہے،ادارے سے فارغ طلباء دیگر اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر 100فیصد کامیابی حاصل کرتے ہیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ ادارہ کے2004سے آج تک 8بیج کےطلباء فارغ ہو کر ملک بھر میں مختلف اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں،ادارے کا شعار ہے کہ وہ اپنے طلباء کا ہاتھ منزل مقصود تک تھامے رکھتا ہے،انہوں نے کہاکہ ادارہ فیڈرل بورڈ سے منسلک بلوچستان کا واحد اقامتی ادارہ ہونے کے ناطے عربی زبان پڑھنے اور پڑھانے میں کوئی مشکل محسوس نہیں کرتا ہے اگر چہ بورڈ میں عربی زبان نہیں ہے،بارہویں جماعت سے فارغ طلباء ایک سماجی رجسٹرڈ تنظیم رکھتے ہیں،جو الھجرہ المنائی پاکستان کے نام سے ہے یہ تنظیم اپنی علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے تمام شعبوں میں اپنی نمائندگی رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ ادارے نے 14اگست جوش و خروش سے منایااور ادارے کو ایکسیلینس ایوارڈ دیا گیا جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ادارے کا دورہ کریں۔
تازہ ترین