• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں پر بلاجواز چھاپے پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے،بی این پی

 کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری بیان میں گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی کونسلر حاجی باسط لہڑی کے گھر لوڑ کاریز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلاجواز چھاپے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اس بات کی عکاسی کر تا ہے کہ آج کے اس نام نہاد جمہوری دور حکومت میں بھی تمام اختیارات بااختیار قو توں کے پاس ہیں اور حکمران  بے بس ہے، بیان میں کہا گیا  کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلا جوا ز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا گھیرا تنگ کر نے انتقامی کا رروائیاں اور دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ خوف وہراس کے ذریعے سے پارٹی دوستوں کو مرعوب کیا جا سکے لیکن اسے ہتھکنڈوں سے ہر گز پارٹی کے سیاسی اور نظریاتی دوستوں کو بلوچ قومی تحریک کی سیاسی وجمہوری سے جدوجہد سے دور نہیں کیا جا سکتا ، بیان میں کہا گیا کہ پارٹی نے بارہا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے  کہا ہے کہ جب بھی پارٹی کارکن یا دوست مطلوب ہوں تو انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ پارٹی خود انہیں پیش کر سکے لیکن چھاپوں کے ذریعے سے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کر نا چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کر نا اور دیگر اقدامات انسانی حقوق کی پامالی کے زمرے میں آتے ہیں جو کسی بھی صوت میں ناقابل برداشت ہے  ۔دریں اثناء بی این پی کوہلو کے صدر ملک گامن خان مری‘ سینئر نائب صدر نوریز بلوچ‘ وڈیرہ صورت خان‘ تاج محمد‘ غلام فاروق‘ یونس مری‘ لعل خان مری‘ وڈیرہ ظفرقادر‘ وڈیرہ سلطان قلندرانی مری نےبھی  چھاپے کی مذمت کی ہے۔
تازہ ترین