• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکرز اپ گریڈیشن معاملہ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد( عاطف شیرازی، نامہ نگار)آئل ٹینکرز کی اپ گریڈیشن کے معاملے پر آئل ٹینکرز ایسویس ایشن اوراین ایچ اے کے درمیان پھر ٹھن گئ، ایسویسی ایشن نے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹینکرز کو اپ گریڈ نہیں کیا جاسکتا ،چیئرمین آئل ایسوسی ایشن نے معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں 20 اگست کو پھر ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی،سانحہ شرقپور کے بعد اوگرا اور این ایچ اے حرکت میں آگئیں تھیں جس کے بعد ایسوسی ایشن کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس بارے اوگرا اور این ایچ اے ایسوسی ایشن کو ٹینکرز اپ گریڈ کرنےکیلئے واضح کہہ دیا ہےدوسری جانب این ایچ اے نے بھی واضح کیا ہے کہ پرانے آئل ٹینکرز روڈ پر برداشت نہیںہیں کیونکہ یہ انسانی جانوںکا معاملہ ہے ، چیئرمین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شاہوانی نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ20 اگست تک معاملہ حل کریں ورنہ 20 اگست کے بعد ملک گیر ہڑتال کرینگے،اوگرا حکام سےمذاکرات ہوئے اوگرا لکیرکا فقیر ہے این ایچ اےکہتا ہے کہ ٹینکرز کو اپ گریڈ کروجو ہم نہیں کرسکتے، این ایچ اے نے ہماری کوئی بات نہیں سنی۔
تازہ ترین