• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں کیساتھ مذہبی رہنمائوں کا بھی احتساب کیا جائے، ٹی این ایف جے

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری کی سرکردگی میں نمائندہ وفد نے بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں ٹی این ایف جے کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کرنل (ر)سید سخاوت حسین کاظمی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔سیکرٹری جنرل شجاعت بخاری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ایک تاریخی اقدام ہے لیکن اس پر کما حقہ عمل نہیں ہو سکالہذا ہمارا اولین مطالبہ ہے کہ ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کیا جائے ۔انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ کالعدم جماعتیں آزادانہ جلسے جلوس کررہی ہیں حتی کہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ؟ اپنے اصلی نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کو روکا جائے،دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالا جائے ورنہ ضرب عضب ہو یا رد الفساد و خیبر فور تمام آپریشنز کے ثمرات ضائع ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ آنے والے محرم کیلئے کنٹرول رومز کا جلد اعلان کیا جائے اور مجلس پڑھنے والے پر امن ذاکرین پر پابندیاں نہ لگائی جائیں ۔وفد کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو زائرین کو در پیش مسائل کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں صوبائی و مرکزی سطح پر بااختیا ر کو آرڈٰنیشن کمیٹی تشکیل دیکر زائرین کو سہو لتیں فراہم کی جائیں ، نیز کوئٹہ زاہدان ریل سروس کا بھی دوبار اجراء کیا جائے ۔ انہوں نےحضرت بری امام کے مزار پر عرس و پرسہ داری دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتوں و اداروں کی بیرونی امداد پر پابندی لگائی جائے، سیاستدانوں کیساتھ ساتھ مذہبی رہنماؤں کا بھی احتساب کیا جائے ، سائبر قوانین بہتر بنائے جائیں ،کسی مسلمان کو غیر مسلم کہنے کو قابل تعزیر جرم قرار دیا جائے ۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ٹی این ایف جے کے مرکزی نمائندہ وفد کی معروضات کو بغور سنا اور ان پر عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین