• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج کی تنخواہوں اور پنشن نظام کو جلدمکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (ساجد چوہدری اپنے نامہ نگارسے ) پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کنٹرولر کانفرنس آئندہ ہر چھ ماہ بعد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کوبہتر سروسز کی فراہمی کیلئے تنخواہوں اور پنشن کے سسٹم کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ملٹری اکائونٹنٹ جنرل ڈاکٹر وحید احمد کی زیر صدارت ہونے والی پی ایم اے ڈی کی کنٹرولرز کانفرنس میں کیا گیا جو ایم اے جی آفس کےکمیٹی روم میں ہوئی ، جس میں چیف کنٹرولر اجمل گوندل کے علاوہ ملک بھر سےپی ایم اے ڈی کے کنٹرولرز نے شرکت کی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سال کی بجائے آئندہ کنٹرولر کانفرنس ہر چھ ماہ بعد ہوا کرے گی تاکہ کام کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔اس موقع پر ملٹری اکائونٹنٹ جنرل ڈاکٹر وحید احمد نے زور دیا کہ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ تینوں مسلح افواج کو زیادہ بہتر طریقے سے سروسز کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے کنٹرولر ایم اے ٹی آئی کو ہدایت کی کہ تمام سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے ۔
تازہ ترین