• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے مختلف مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کر دی، عدالت نے تھانہ مورگاہ میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزمان اعتزاز خلیل وغیرہ کے کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 18اگست، تھانہ کلر سیداں میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان اسرار بلا وغیرہ کے کیس کی سماعت کے دوران ایک گواہ کا بیان قلمبند کر سماعت 25اگست، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم عرفان اور اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم طیب کے کیس کی سماعت 17اگست، اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم رمضان کے کیس کی سماعت 29اگست، تھانہ کہوٹہ میں درج فورتھ شیڈول اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم شاہین طالبانی کے کیس کی سماعت 6ستمبرتک ملتوی کر دی گئی۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملزم کی جانب سے ضمانتی مچلکے داخل کرائے جانے کے بعد رہائی کے احکامات جاری کر دیئے، ملزم عرفان طارق کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ہائی کورٹ نے دو لاکھ روپے کے مچلکے پر ملزم کی ضمانت منظور کی تھی، دریں اثنا عدالت نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ قتل کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 23اگست تک ملتوی کردی، علاوہ ازیں عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بعد عدالت سے غیر حاضر ہونے والے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضامن کو آئندہ تاریخ پیشی سے قبل ضمانت کی رقم جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے تھانہ کہوٹہ میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزمان عمیر کیانی وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مقدمہ میں شریک ملزم طیب ضمانت کے بعد مسلسل عدالت حاضر نہیں ہو رہا جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی اور ضمانتی کو حکم دیا کہ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کی رقم آئندہ تاریخ 23اگست سے پہلے جمع کروائیں۔
تازہ ترین