• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی کلینک میں وارڈز ، عملے اور بجٹ کی کمی کے باعث سیکڑوں گائنی مریض علاج کےکارڈز سے محروم

اسلام آباد ( بلال ڈار /خبر نگار خصوصی ) پولی کلینک میں رواں برس کے پہلےچھ ماہ میں 1349گائنی آپریشنز جبکہ 2500نارمل ڈیلیوریز کی گئیں ۔ وارڈز ، بیڈز ، عملے اور بجٹ کی کمی کے باعث سیکڑوں گائنی مریضوں کو علاج کیلئے کارڈز جاری نہیں کئے جا سکے ۔گائنی مریضوں کے ورثاء کے مطابق اْنہیں متعدد چکر لگانے کے باوجود علاج کیلئے کارڈز جاری نہیں کئے جا رہے ۔ جنگ کے رابطے پر ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ او پی ڈی میں روزانہ تقریبا 200سے زائد گائنی مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے جبکہ لیبر روم اور گائنی وارڈ میں کل 80بیڈز ہیں ، چونکہ اس ہسپتال میں گائنی کے مریضوں کا سو فیصد چیک اپ ، آپریشنز اور ڈیلیوریز فری کی جاتی ہیں اس لئے گائنی مریضوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔ مطلوبہ بیڈز ، لیبر رومز، عملہ ، ادویات وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے ان سب کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کر سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود رواں برس 1349گائنی آپریشنز ہوئے اور 2500نارمل ڈیلیوریز کرائی گئی ہیں ۔
تازہ ترین