• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھی انسانیت سے بڑھ کرملک و ملت کی کوئی خدمت نہیں ، ڈاکٹر شعیب شفیع

راولپنڈی(جنگ نیوز) آزادی ایک نعمت ہے ، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ، دکھی انسانیت سے بڑھ کرملک و ملت کو کوئی خدمت نہیں ہے ،میڈیکل کے شعبے سے و ابستہ افراد کو آج کے دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ وہ صحت عامہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز راولپنڈی اسلام آباد کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع نے جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میجر جنرل سلیمان و دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئندہے کہ ملک بھر میں ڈاکٹر حضرات خدمت انسانی کے لئے کوشاں ہیں۔ میجر جنرل سلیمان نے کہا کہ فیملی فزیشنزکی صحت عامہ کے لیے خدمات لائق ستائش ہے ۔ ڈاکٹر شعیب شفیع نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں ،ہمیں جدوجہد آزادی کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرنا چاہئے اور اپنے وطن کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔
تازہ ترین