• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں اور وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزموں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے عماد کو ، تھانہ کینٹ پولیس نے ون ویلنگ اور لا پرواہی سے گاڑیاں چلاتے ہوئے حسنین ، سکندر ، حمزہ ، بابر اور حارث کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہ وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے راول کالج کے مالکان اور روزی جان ترک منشیات سینٹر کے مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین