• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 7افراد زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 7افراد زخمی ہو گئے ۔ تھانہ کھنہ پولیس کو فرحان عارف نے بتایا کہ سردار خان نے 2نامعلوم افراد کے ہمراہ مل کر اسے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو ملک خالد محمود نے بتایا کہ آصف بلال نے 2نامعلوم ملزموں کے ہمراہ مدعی اور اس کے ڈرائیور احمد نواز کو روک کر فائرنگ کی جس سےاس کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ، تھانہ گولڑہ پولیس کو ملک رفیق نے بتایا کہ مسلم خان ، فرہاد اور مزمل نے مل کر مدعی کے بھتیجے وقاص اور ملازم سیف اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو طارق مسیح نے بتایا کہ ملزم اشرف مسیح نے 5افراد کے ساتھ مل کر مدعی اور اس کے ماموں ریاست کو مارا پیٹا ۔تھانہ مارگلہ پولیس کو احمد شیر نے بتایا کہ ملزمان محمد شہباز اور فیض احمد نے مدعی کو مارا پیٹا ۔
تازہ ترین