• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد آپریشننز کی نئی لسٹوں کی تیاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے پر شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔ ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ختم ہوئی تاہم بعض ڈاکٹرز ابھی بھی تذبذب کا شکار ہیں۔ تینوں ہسپتالوں میں میڈیکل سرجیکل اور آرتھو پیڈک میں آپریشن کی جو تاریخیں دی گئی تھیں ہڑتال ختم ہونے کے بعد اب آپریشن کی نئی لسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان شعیب تارڑ نے جنگ کو بتایا کہ تمام شعبوں میں مریضوں کو باقاعدہ چیک کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹرز اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین