• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم میں پانی 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک ذخیرہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تربیلا ڈیم میں گزشتہ روز پانی 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک ذخیرہ کر لیا گیا۔ زرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت 6.17ملین ایکڑ فٹ ہے جسےگزشتہ روزحاصل کر لیا گیا ہے ۔ڈیم میں ذخیرہ کیا گیا پانی ارسا کے انڈنٹ کے مطابق آبپاشی اور سستی پن بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں منگلا میں آج پانی کا لیول 1234.6فٹ ہے ۔ ریزوائر میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.8ملین ایکڑ فٹ ہے۔
تازہ ترین