• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید سافٹ ویئراور ٹیکنالوجی سے منسلک 327انڈرائیڈ فونز زراعت کے افسران کے حوالے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب بھر میں زرعی فصلوں کو مہلک کیڑوں سے محفوظ بنانے کے لئے جدید سافٹ ویئراور ٹیکنالوجی سے منسلک 327انڈرائیڈ فونز محکمہ زراعت (پیسٹ وارننگ )کے افسران کو مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ان انڈرائیڈ ٹیلی فونز میں جدید ایپلی کیشنز موجود ہیں جن کے ذریعے کسی بھی فصل پر کیڑوں کے حملے راولپنڈی چیمبر آف کامرس بارے تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کس فصل پر کتنے کیڑے ہیں، یہ کس حد تک خطرناک ہے، ان کیڑوں نے کس حد تک فصل کو نقصان پہنچایا ہے، ان کیڑوں سے فصل کو بچانے کے لئے کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، یہ اقدامات کب اور کتنی مدت میں ہونے چاہئیں سمیت دیگر تفصیلات درج کرنے کے لئے ان انڈرائیڈ فونز میں سہولت موجود ہے۔ ان انڈرائیڈ فونز کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق محکمہ زراعت اقدامات کرے گا ۔اور پھر مقررہ مدت کے بعد دوبارہ کسان سے رابطہ کرکے ان اقدامات کے نتائج کے بارے آگاہی حاصل کی جائے گی۔ ان انڈرائیڈ فونز کے ذریعے انٹی پیسٹ نیٹ ورک وجود میں آچکا ہے جسے کسانوں کی فصلوں کو کیڑوں سے محفوظ بنانے کے لئے نہ صرف مدد ملے گی بلکہ کسانوں کو اپنی فصل کے بارے آگاہی مہیا ہوگی۔
تازہ ترین