• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی 3خواتین کی لاشیں برآمد

Todays Print

راولپنڈی(مانیٹر نگ سیل)راولپنڈی کے علاقے روات میںایک خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

ایس پی پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی معلومات کے بعد ایک خالی گھر پر چھاپے کے دوران ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ایک کمرے سے برآمد ہوئی ،بظاہر لگ رہا تھا کہ لاشیں یہاں پچھلے پانچ دنوں سے پڑی ہیں۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،جبکہ گھر کی چھت سے شراب کی دو خالی بوتلیں ملی ہیں ،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے  لیا۔پولیس کے مطابق تین خواتین میں سے ایک کی شناخت منیرا سے ہوئی جبکہ دوسری دو خواتین کا نام ابھی تک پتا نہیں لگ سکا۔

تازہ ترین